بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے '' نسيج" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ہفتے كے دوران تھائی لينڈ كے اسكولوں كے طلباء كے لیے قرآن مجيد كےخصوصی پروگرام تشكيل ديئے جائیں گے۔ اس كے علاوہ تھائی لينڈ كی اسلامی يونيورسٹی " يالا" "Yala " اس سال ۲۲ سے ۲۴ جولائی تك ايشيائی ممالك میں " صلح اور بھائی چارے" كے موضوع پر ايك سيمينار كا انعقاد كرے گی۔ اس سيمينار میں تھائی لينڈ ، ملائيشيا ، فلپائن، انڈونيشيا، جاپان، ہندوستان، اردن ، سوڈان، سری لنكا اور برونائی سے ۳۰۰ محققين شركت كریں گے۔
270638