بصرہ میں مسلم رہنماؤں كے اجلاس كا آغاز ہو گيا ہے

IQNA

بصرہ میں مسلم رہنماؤں كے اجلاس كا آغاز ہو گيا ہے

11:36 - July 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1669308
بين الاقوامی گروپ: ۱۳جولائی ۲۰۰۸ء كو ۱۵ اسلامی ممالك كے مسلم رہنماؤں كا اجلاس عراق كے شہر بصرہ میں شروع ہوا۔ اس اجلاس كا مقصد شدت پسندی كی مذمت اورامن و آشتی كی ترويج ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے "Monstersandchitics " سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اجلاس میں مصر، ايران، لبنان، كويت، سوریہ اور عراق كے شيعہ و سنی رہنما شركت كر رہے ہیں۔ آيت اللہ سيستانی كے نمائندے " شيخ محمد فلك المالكی" نے اس تين روزہ اجلاس كو امن و آشتی كی ثقافت كی ترويج كے لیے بہترين فرصت قرار ديا۔ انھون نے كہا كہ اس اجلاس میں شركت كرنے والے مسلم راہنما، مسلمانوں كے درميان اتحاد اور امن و آشتی كی فضا قائم كرنے كے لیے تبادلہ خيال كریں گے۔
271558
نظرات بینندگان
captcha