ماسكو میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج " ابوذر ابراہيمی تركمان" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا كہ جشن كی اس تقريب میں علوم اسلامی تحقيقاتی سنٹر كے سرپرست جناب " صادقی رشاد"نے حضرت علی ﴿ع﴾ كی عظمت كے موضوع پر خطاب كيا۔ اورروس میں مقيم ايرانيوں كے بچوں كے درميان حضرت علی علیہ السلام كی زندگی كے موضوع پر ايك مقابلہ بھی منعقد كيا گيا۔ اس كے علاوہ ۱۳ رجب حضرت علی﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت كے دن اسلام اور عيسائيت كے درميان مكالمے كے لیے ايك نشست بھی منعقد ہوئی جس میں ايرانی علماء اور روس كے كليسا " ارتدكس" كےپادريوں نے شركت كی۔