بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے كويت كے روزنامہ " الرای" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ انجمن الخرافی كے سرپرست اور ان مقابلوں كے ناظر " ابراہيم صالح" نے كہا كہ مصر كے مختلف شہروں میں یہ مقابلے ايك ہفتہ تك جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں میں ۷۰ ہزار افراد شركت كر رہے ہیں۔ ابراہيم صالح نے مزيد كہا كہ اس سال ماہ مبارك رمضان میں ايك پروقار تقريب میں ان مقابلوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی قدردانی كی جائے گی۔
272959