بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے نسيج سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ الازہر يونيورسٹی كے چانسلر '' محمد سيد طنطاوی" نے كہا كہ مصر میں گمراہ فرقہ وہابيت بڑی تيزی سے پھيل رہا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ فرقہ، اسلام كی تعليمات سے خارج ہے۔ سيد طنطاوی نے مصر كی وزارت داخلہ كو متنبہ كيا كہ وہ بہائيت كو بعنوان دين سركاری دستاويزات میں درج نہ كرے اور بہائيوں كے شناختی كارڈ میں دين كا خانہ خالی چھوڑ ديا جائے۔ ياد رہے كہ ۱۹۸۶ء میں جامعة الازہر كے چانسلر نے ايك فتوے میں بہائيت كو برطانیہ كی ايجاد قرار ديتے ہوئے كہا تھا كہ ۱۹ویں صدی عيسوی میں برطانیہ نے مسلمانوں كے اتحاد كو ختم كرنے اوراسلامی تعليمات كا انكار كرنے كی خاطر اس فرقے كو مسلمانوں كے اندر داخل كيا تھا۔ بہائی، فلسطين كے شہر " عكا" كو اپنا قبلہ سمجھتے ہیں اور پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ اور قيامت پر ايمان نہیں ركھتے۔
272912