امريكہ میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

امريكہ میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

12:02 - July 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1671893
بين الاقوامی گروپ: امريكہ میں قومی سطح پر حفظ اور قرائت قرآن كے مقابلے منعقد كیے جائیں گے۔ یہ مقابلے شمالی امريكہ میں انجمن اسلامی كی سالانہ ۴۵ ویں نشست كے ساتھ ہی شہر " كلمبس" میں منعقد ہوں گے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے انجمن اسلامی كی ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلے اس سال ۲۹،۳۰، اور ۳۱ اگست كو منعقد ہوں گے۔ یہ مقابلےتين گروہوں كی صورت میں منعقد ہوں گے جن كی تفصيل درج ذيل ہے۔ گروہ اول میں حفظ كل قرآن ، گروہ دوم میں حفظ ۱۵ پارے، گروہ سوم میں حفظ ۵ پارے۔
ہر گروہ سے پہلی ، دوسرے اور تيسری پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو نقدی انعامات ديئے جائیں گے۔
273013

نظرات بینندگان
captcha