بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز ۲۰ جولائی ۲۰۰۸ء كو ليبيا كے دارالحكومت " طرابلس" میں مسلم رہنماؤں كی ۱۵ویں گول ميز كانفرنس شروع ہوئی۔ اس كانفرنس میں ۳۶اسلامی ممالك كے نمائندے شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے متحدہ عرب امارات كی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس دو روزہ كانفرنس میں دنيا كے مختلف علاقوں میں اسلام اور مسلمانوں كے مسائل پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
ياد رہے كہ ليبيا میں منعقد ہونے والی مسلم رہنماؤں كی اس كانفرنس میں افريقہ ، يورپ، امريكہ، ايشيا اورعربی ممالك سے مسلم رہنما شركت كر رہے ہیں۔
273347