كويت يورپ كی اسلامی انجمنوں كی مالی امداد كرے گا

IQNA

كويت يورپ كی اسلامی انجمنوں كی مالی امداد كرے گا

15:55 - July 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1672643
بين الاقوامی گروپ: كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور، يورپ كی اسلامی انجمنوں كی مالی امداد كرے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنيسی "ايكنا" نے كويت كے روزنامہ " الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف میں روابط خارجہ كےمدير " خالد العمر" نے اس كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ كويت كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے يورپ كی اسلامی انجمنوں سے بہتر روابط كی غرض سے مبلغين كا ايك وفد بھيجا ہے جو جرمنی اور يونان سے ہوتا ہوا بلجيئم كے دارالحكومت " بروكسل" پہنچا ہے۔ اس كے علاوہ ۲۵ جولائی ۲۰۰۸ء كو كويت كی وزارت اوقاف كے ايك وفد نے بروكسل میں اسلامی مركز كے سربراہ " عزيز اليحيی" سے ملاقات كی اس ملاقات میں بلجيئم میں مسلمانوں كے مسائل زير غور آئے۔ عزيز اليحيی نے اس ملاقات میں كويتی وفد كو آگاہ كيا كہ اس وقت بلجيئم میں ۵ لاكھ مسلمان آباد ہیں اوربلجيئم كی حكومت نے سركاری اسكولوں میں مسلمان بچوں كی اسلامی تعليم كے لیے مسلمان اساتذہ كا انتظام كيا ہے۔
275181

نظرات بینندگان
captcha