كينيا میں مقيم ايرانی عيد مبعث كے موقع پر جشن كا انعقاد كریں گے
بين الاقوامی گروپ: كينيا كے دارالحكومت نيروبی میں عيد مبعث كی مناسبت سے اس ملك میں مقيم ايرانی جشن منعقد كریں گے۔ جشن كی یہ تقريب كينيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رائزنی كے تعاون سے منعقد كی جائے گی۔
كينيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رائزنی كے انچارج " علی باقری" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا كہ ۳۰ جولائی ۲۰۰۸ء كو نماز مغرب و عشاء كے بعد كينيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے كی مسجد میں یہ جشن منعقد ہو گا۔ ياد رہے كہ جشن كی اس تقريب میں جناب " علی باقری" احاديث كی روشنی میں بعثت پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ پر خطاب كریں گے۔
275716