بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے عراق كے روزنامہ " الصباح" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كورس كا اہتمام كربلا كی انجمن قرآن نے كيا ہے ۔ اس كورس میں ۱۰ سے ۱۵ سال كے عراقی نوجوان شركت كر رہے ہیں اور یہ كورس كربلا كے مدرسہ علمیہ " علامہ احمد بن فہد الحلی" میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس كورس میں نوجوانوں كو تلاوت و تجويد كے قواعد كی تعليم كے علاوہ اعتقادی ، فقہی اور اخلاقی مسائل كی بھی تعليم دی جائے گی۔ اس كےعلاوہ اس كورس كے دوران، عراق كے نامور مبلغين " مصطفی الصراف" ، " شيخ صلاح العويدی" اور شيخ حسن الجشعمی ''مختلف مذہبی موضوعات پر تقريریں كریں گے۔
275389