تركی كے زيادہ ترلوگ اس ملك میں اسلامی قوانين كے نفاذ كے حامی ہیں

IQNA

تركی كے زيادہ ترلوگ اس ملك میں اسلامی قوانين كے نفاذ كے حامی ہیں

10:37 - July 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1672840
بين الاقوامی گروپ: تركی میں تازہ ترين رائے شماری سے معلوم ہوا ہے كہ تركی كے ۷۴فيصد لوگ اس ملك میں اسلامی قوانين كے اجراء كے حامی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے تركی كے روزنامہ " vatan " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تازہ ترين رائے شماری سے معلوم ہوا ہے كہ تركی كے ۷۴فيصد لوگ تركی كے قومی قوانين كے ساتھ ساتھ اسلامی قوانين كے بھی حامی ہیں۔ جبكہ ۶۹فيصد افراد كی رائے ہے كہ شرعی قوانين ہی عورتوں كے لیے عادلانہ نظام ہے۔ اس رائے شماری سے معلوم ہوتا ہے كہ اس سال تركی كے عوام میں اسلامی قوانين كے نفاذ كے رجحان میں بہت زيادہ اضافہ ہوا ہے جبكہ ۲۰۰۷ء میں صرف سات فی صد لوگ تركی میں مكمل اسلامی شريعت كے نفاد اور ۲۶فيصد لوگ تركی كے قومی قوانين كے ساتھ ساتہ بعض اسلامی قوانين كے اجراء كے حامی تھے۔
275414
نظرات بینندگان
captcha