مشہد مقدس میں ۲۵ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

مشہد مقدس میں ۲۵ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

11:44 - August 02, 2008
خبر کا کوڈ: 1673566
قرآنی سرگرمياں گروپ: ۲۹جولائی ۲۰۰۸ء كو قرآن مجيد كے ۲۵ویں بين الاقوامی مقابلوں كا آغٓاز مشہد مقدس میں حرم رضوی كے القدس ہال میں نماز مغرب و عشاء كے بعد ہوا۔ ان مقابلوں میں دنيا كے ۶۴ ممالك سے نمائندوں نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق ۲۰۰۶،۲۰۰۷ء میں بالترتيب ۴۲اور ۵۲ ملكوں كے نمائندوں نے ان مقابلوں میں شركت كی تھی۔ ان مقابلوں میں چند يورپی ممالك سے بھی نمائندے شركت كر رہے ہیں۔ بہت سے ممالك كا خيال ہےكہ ايران میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں عدالت كا بہت خيال كيا جاتا ہے۔ اور ان مقابلوں میں منصف، بہت سوچ بچار كے بعد فيصلہ كرتے ہیں۔ مخفی نہ رہے كہ ان مقابلوں میں ايك منصف ايرانی اورايك غير ايرانی ہے۔ ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر " علی لاريجانی" نے خطاب كيا۔
276269

نظرات بینندگان
captcha