بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " News. Bg " ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلے نماز جمعہ كی ادائيگی كے بعد اس شہر كی جامع مسجد میں منعقد ہوئے اور ان مقابلوں میں شركت كرنے والوں نے حفظ اور قرائت قرائت قرآن كريم میں ايك دوسرے سے مقابلہ كيا۔ پورے بلغاریہ سے سينكڑوں مسلمان علماء بھی ان مقابلوں میںشركت كرنے كے لیے شہر " Haskovo " پہنچے تھے۔ ياد رہے كہ بلغاریہ میں مسلمانوں كی تعداد ۱۰ لاكھ سے زائد ہے جو كل آبادی كا ۱۲ فيصد ہے۔
276964