الجزائر میں خواتين كے قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

الجزائر میں خواتين كے قرآنی مقابلوں كا آغاز

10:58 - August 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1673859
بين الاقوامی گروپ: آج ۳اگست ۲۰۰۸ء كو الجزائر كے دارالحكومت الجزيرہ میں خواتين سےمخصوص ترتيل اور قرائت قرآن كے مقابلوں كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " Elmoudjahid " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كو الجزائر كے صدر "عبدالعزيز بوتفليقہ "كی سرپرستی حاصل ہے۔ اور یہ مقابلے الجزائر كے دارالحكومت الجزيرہ كے ثقافتی سنٹر " دارالامام" میں شروع ہوئے ہیں۔ ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں الجزائر كے وزير اوقاف مذہبی امور " بوعبداللہ غلام اللہ " نے شركت كی۔ ان مقابلوں كے اختتام پر الجزائر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی طرف سے " قرآن اور علوم اسلامی كی تبليغ میں عورتوں كے كردار" كے موضوع پر ايك سيمينار بھی منعقد كيا جائے گا۔
277049

نظرات بینندگان
captcha