كيمرون میں مركز قرآن كی تاسيس

IQNA

كيمرون میں مركز قرآن كی تاسيس

11:41 - August 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1674225
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے وزير اوقاف و مذہبی امور " عبداللہ بن عبدالعزيز الربيعھ" نے خبر دی ہے كہ سعودی عرب، كيمرون كے دارالحكومت " يائوندہ " میں مركز حفظ قرآنی كی تاسيس كےلیے مالی امداد كرے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الرياض" كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ عبداللہ بن عبدالعزيز الربيعھ نے اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ " يائوندہ " میں مركز حفظ قرآنی كی تاسيس كے علاوہ مسجد، مركز تبليغات اسلامی اور اسلامی تعليم كے لیے مدرسہ بھی تعمير كيا جائے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ قرآنی اور مذہبی مراكز، سعودی عرب كے سفارت كی زير نگرانی تعمير كیے جائیں گے اوراس منصوبے میں ۲ ملين ريال سعودی لاگت آئے گی۔ اميد ہے كہ آئندہ چند مہينوں میں " يائوندہ " میں مركز حفظ قرآن كا افتتاح ہو جائے گا۔ عبداللہ الربيعھ نے مختلف اسلامی ممالك میں اسلامی تعليمات كی ترويج كی ضرورت پر زور ديا اور كہا كہ كيمرون میں ان مراكز كی تعميركا مقصد جوانوں اور نوجوانوں كو قرآنی مفاہيم ، عربی زبان اور دين اسلام كی تعليمات سے آشنا كرنا ہے۔
277245

نظرات بینندگان
captcha