سویڈن میں برطانیہ كے اسلامی بينك كی برانچ كا افتتاح

IQNA

سویڈن میں برطانیہ كے اسلامی بينك كی برانچ كا افتتاح

11:46 - August 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1674233
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كے اسلامی بينك كی ايك برانچ كا سویڈن میں افتتاح كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " اخبار العراق للجميع" ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس بينك كے منيجر "شاہر عباس " نے خبر دی كہ كچھ عرصہ پہلے سویڈن كے حكام سے اس بينك كے سلسلے میں امور طے پا گئے تھے۔ اوریہ بينك اس وقت اپنی خدمات پيش كرنے كے لیے مكمل طور پر آمادہ ہے۔ جناب شاہر نے بتايا كہ برطانیہ كا اسلامی بينك، اسلامی شريعت كے مطابق خدمات پيش كرتا ہے اور یہ بينك صرف مسلمانوں سے مختص نہیں ہے بلكہ عيسائی اور ہندو بھی اس بينك میں كام كرتے ہیں۔ ياد رہے كہ برطانیہ كا اسلامی بينك يورپ میں پہلا اسلامی بينك ہےكہ چار سال پہلے جس كا لندن میں افتتاح ہوا تھا اوراس وقت برطانیہ میں اس كی چار برانچیں كام كر رہی ہیں۔
277123
نظرات بینندگان
captcha