قرآن مجيد كے ۲۵ویں بين الاقوامی مقابلوں میں لوگوں كی شركت بےنظير ہے

IQNA

قرآن مجيد كے ۲۵ویں بين الاقوامی مقابلوں میں لوگوں كی شركت بےنظير ہے

11:48 - August 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1674236
قرآنی سرگرمياں گروپ: روزانہ ۲۰۰۰ سے زائد افراد ان مقابلوں میں شركت كرتے ہیں اور یہ تعداد بہت بڑی تعداد ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كے ۲۵ویں بين الاقوامی مقابلوں كے انتظامی امور كے انچارج '' علی يوسفی" نے كہا كہ ان مقابلوں میں انتظامات قابل اطيمنان ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ انتظامی امور میں تھوڑی بہت كمی ايك قدرتی امر ہے ليكن اس كے باوجود ان مقابلوں كا معيار بہت اعلی ہے اور اس وقت یہ مقابلےبہت منظم طور پر منعقد ہورہے ہیں۔ جناب يوسفی نے كہا كہ ادارہ اوقاف ، امور خيریہ نے ان مقابلوں كو تہران سے مشہد مقدس منتقل كر كے اپنی اعلی سوچ اور تدبير كا مظاہرہ كيا ہے۔ اميد ہے كہ آئندہ سالوں میں بھی خراسان رضوی كو ان مقابلوں كی ميزبانی كا شرف حاصل ہو گا۔
277437

نظرات بینندگان
captcha