قطر میں خواتين كے لیے حفظ قرآن سنٹر كا افتتاح

IQNA

قطر میں خواتين كے لیے حفظ قرآن سنٹر كا افتتاح

12:25 - August 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1674665
بين الاقوامی گروپ: ۳ اگست ۲۰۰۸ء كو قطر كے دارالحكومت " دوحھ" میں خواتين كو قرآنی علوم سے آشنا كرنے كے لیے "دوحة الخير" نامی حفظ قرآن سنٹر كا افتتاح ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے قطر كے روزنامہ " الشرق" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " دوحة الخير" قرآن سنٹر كے انتظامی امور كے انچارج " حمد الشہوانی" نے اس قرآن سنٹر كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس سنٹر كا نظم و نسق قطر كی خواتين كےذمے ہو گا۔ اوراس سنٹر كی تاسيس كا مقصد علوم قرآنی میں دلچسپی ركھنے والی خواتين كو قرآنی علوم كی تعليم كے مواقع فراہم كرنا اوراسلام اور مسلمانوں كی خدمت كرنا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ جب خواتين اورمائیں، قرآنی علوم سے آشنا ہوں گی تو نئی نسل كے لیے قرآنی علوم میں دلچسپی كی بنياد فراہم ہو جائے گی۔
277834

نظرات بینندگان
captcha