بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے تركی كے روزنامہ "زمان " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ oic میں روس كے مستقل نمائندے كمال اسحا قوف نے ۳ اگست ۲۰۰۸ء كو oic كے جنرل سيكرٹری كے ساتھ ايك نشست میں كہا كہ روس میں اسلام كو دہشت گردی كے مخالف مذہب كے طور پر پہچاننے كی ضرورت ہے۔ oic كے جنرل سيكرٹری " اكمل الدين احسان اوغلو" نے oic میں روس كے مستقل نمائندے كے طور پر اسحا قوف كے انتخاب پر خوشی كا اظہار كيا او كہا كہ بلجيئم كے دارالحكومت بروكسل اور عراق كے دارالحكومت بغداد میں oic كے دفتر كا افتتاح ہو چكا ہے۔
277894