بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' نے سعودی عرب كے روزنامہ " الرياض" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب كے علاقہ باھہ میں ادارہ تعليم و تربيت كے سرپرست نے اس ادارے كی منظوری ديتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تعليمی مركز بچيون كے لیےمخصوص ہو گا اور آئندہ تعليمی سال سے دينی اور قرآنی سرگرميوں كا آغاز كرے گا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس مدرسے میں مایہ ناز قرآنی اساتذہ تدريس كریں گے اور اس مدرسے میں تمام سہوليات ميسر ہوں گی۔
278538