بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كے روزنامہ " الرای" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اردن كے وزيراوقاف و مذہبی امور " عبدالفتاح الصلاح" نے ۷ اگست ۲۰۰۸ء كو موسم گرما میں حفظ قرآن كی كلاسوں كی اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ یہ مقابلے خواتين اورمرد حضرات كے لیے عليحدہ عليحدہ منعقد ہوں گے۔ اور ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد، معاشرے میں قرآنی تعليمات كی ترويج ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآن مجيد، رسول اكرم ﴿ص﴾ كا معجزہ ہے اوربشركی ہدايت اور سعادت كے لیے نازل ہوا ہے۔ جناب " عبدالفتاح الصلاح" نے مساجد كو خير اورعلم و ہدايت كا منبع قرار ديتے ہوئے كہا كہ اردن كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے ماہ مبارك رمضان میں مساجد میں دينی اور ثقافتی پروگراموں كا اہتمام كيا ہے۔
279262