بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ ' الاقتصادية" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كا اہتمام جدہ كی انجمن حفظ قرآن نے كيا ہے اور یہ مقابلے مكہ كے گورنر " خالد فيصل" كی نظارت میں منعقد ہو رہے ہیں۔ جدہ كی انجمن حفظ قرآن كے مدير " عبدالعزيزبن عبد اللہ حنفی" نے ان مقابلوں كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ یہ مقابلے ہر سال منعقد ہوتے ہیں اوریہ مقابلے سعودی عرب میں علوم قرآن كی ترويج میں اہم كردار ادا كرتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس سال یہ مقابلے جديد طرز پر منعقد كیے جا رہے ہیں اور ان مقابلوں سے مربوط تفصيلی رپورٹ پر مبنی مجلہ پہلی مرتبہ عربی اور انگريزی زبان میں شائع كيا جائے گا۔ انجمن حفظ قرآن كے مدير نے آخر میں كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد میں بعض مذہبی انسٹیٹيوٹ كے تعاون كے علاوہ سعودی عرب كے وزير اوقاف و مذہبی امور " شيخ صالح بن عبدالعزيزآل الشيخ" نے خصوصی تعاون كيا ہے۔
279791