بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق اس مدرسے كی افتتاحی تقريب میں علماء كرام اور سوشل وركر خواتين نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ اس مدرسے میں حوزوی تعليم كے علاوہ ناظرہ قرآن مجيد، قرائت اور تفسير قرآن كی بھی تعليم دی جائے گی۔ افغانستان كی ۱۰۰ خواتين ﴿كہ جو ايران میں دينی تعليم حاصل كر رہی ہیں﴾نے مزيد تعليم كے لیے اس مدرسے میں اپنے ناموں كا اندراج كرايا ہے۔
280659