گيبن میں ترتيل اور قرائت قرآن كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

گيبن میں ترتيل اور قرائت قرآن كے مقابلوں كا انعقاد

13:36 - August 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1678057
بين الاقوامی گروپ: گيبن میں ترتيل اور قرائت قرآن كے مقابلے ۱۷ اگست ۲۰۰۸ء تك جاری رہیں گے۔ گيبن كی امور اسلامی كونسل نے ان مقابلوں كا اہتمام كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے "Bdpgabon " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں میں گيبن كے مختلف شہروں سے ۱۲۴ ممتاز قراء اور گيبن كے پيش نماز، اسلامی مفكریں اور اسلامی دانشوروں نے ان مقابلوں میں شركت كی۔ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد جوانوں كو علوم قرآنی سے آشنا كرنا ہے۔ان مقابلوں كا فائنل راونڈ، گيبن كے دارالحكومت "Libreville " كی مسجد " حسن دوم" میں منعقد ہو ا۔ اور اس مقابلے میں ممتاز افراد كو قيمتی انعامات سے نوازا گيا۔
281190
نظرات بینندگان
captcha