بين الاقوامی گروپ: ۱۷اگست كو كويت كے امام بارگاہ رسول اعظم(ص) میں امام مہدی(عج) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے " مہدويت " كے موضوع پر فيسٹيول كا انعقاد كيا گيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كے روزنامہ " القبس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس فيسٹيول میں امام زمانہ ﴿عج﴾ پر تقريریں ہوئی اوراشعار پڑھے گئے۔ اس فيسٹيول كو " الانوار" ٹی وی چينيل نے براہ راست نشركيا ۔
اس فيسٹيول میں شيعوں كے علاوہ كويت میں مقيم تمام اديان كےپيروكاروں نے شركت كی۔
282276