نائجيريا میں قرآنی مقابلوں كا اختتام

IQNA

نائجيريا میں قرآنی مقابلوں كا اختتام

13:37 - August 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1678456
بين الاقوامی گروپ: ۱۷ اگست ۲۰۰۸ء كو نائجيريا كی رياست " سوكوتو" میں قرائت قرآن كے مقابلوں كی اختتامی تقريب منعقد ہوئی جس میں ان مقابلوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كا اعلان كيا گيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Leadershipnigeria " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ رياست سوكوتو كے گورنر " الحاجی واماكو" نے اس تقريب میں ان مقابلوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو حج ادا كرنے كے لیے مكمل خرچ ديا۔ واماكو نے قرآنی مقابلوں كی اس اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے اس رياست كے مسلمانوں كو تاكيد كی كہ وہ قرآنی مقابلوں كا زيادہ سے زيادہ انعقاد كریں۔
اس كے علاوہ " سعاد ابوبكر" ﴿ كہ جس نے ان مقابلوں كے انعقاد میں بھر پور كر دار ادا كيا﴾ نے قرائت قرآن مجيد كے سالانہ مقابلوں كی اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد جوانوں میں حفظ اور قرائت قرآن كا شوق پيدا كرنا تھا۔
ياد رہے كہ ان مقابلوں میں " حبيب اسامہ" " جيب محمد" اور اطہر محمد" نے ممتاز پوزيشنیں حاصل كیں۔
282617
نظرات بینندگان
captcha