بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Leadershipnigeria " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ رياست سوكوتو كے گورنر " الحاجی واماكو" نے اس تقريب میں ان مقابلوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو حج ادا كرنے كے لیے مكمل خرچ ديا۔ واماكو نے قرآنی مقابلوں كی اس اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے اس رياست كے مسلمانوں كو تاكيد كی كہ وہ قرآنی مقابلوں كا زيادہ سے زيادہ انعقاد كریں۔
اس كے علاوہ " سعاد ابوبكر" ﴿ كہ جس نے ان مقابلوں كے انعقاد میں بھر پور كر دار ادا كيا﴾ نے قرائت قرآن مجيد كے سالانہ مقابلوں كی اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد جوانوں میں حفظ اور قرائت قرآن كا شوق پيدا كرنا تھا۔
ياد رہے كہ ان مقابلوں میں " حبيب اسامہ" " جيب محمد" اور اطہر محمد" نے ممتاز پوزيشنیں حاصل كیں۔
282617