ملائشيا میں قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلوں كا آغاز

IQNA

ملائشيا میں قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلوں كا آغاز

11:27 - August 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1678793
بين الاقوامی گروپ: ۱۸ اگست ۲۰۰۸ء كو ملائشيا كے شہر " يولاومان" میں قرائت قرآن كے بين الاقوامی مقابلوں كا آغاز ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " برنامہ" خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ملائشيا كے صوبہ " كوآلا ترينگوانو" كے گورنر " مختار نانگ" نے ايك اخباری كانفرنس میں كہا كہ ان مقابلوں میں ۴۹ ممالك سے ۸۰ قراء شركت كریں گے۔
ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں ملائشيا كے وزير اعظم " عبداللہ احمد بداوی" بھی شركت كریں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ پہلی مرتبہ قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلے دارالحكومت كوآلالامپور سے باہر منعقد ہو رہے ہیں۔ جناب مختار نانگ نے وضاحت كی كہ ان مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو بالترتيب ۴۰۰۰،۳۰۰۰ اور ۲۰۰۰ڈالر انعام كے طور پر ديئے جائیں گے۔ ان مقابلوں میں " رضا محمد پور " ايران كی نمائندگی كریں گے۔ وہ اس سے پہلے ہندوستان میں منعقد ہونے والے قرائت قرآن كے بين الاقوامی مقابلوں میں پہلی جبكہ ايران میں وزارت اوقاف كے زير نظر منعقد ہونے والے قرائت قرآن كے مقابلوں میں دوسری پوزيشن حاصل كر چكے ہیں۔
282669

نظرات بینندگان
captcha