بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے جرمن ریڈيو " دويچہ ولہ" كی ويب سائٹ سے نقل كيا كھ ايك عرصہ سے جرمنی كے سكولوں میں مسلمان بچوں كے لیےاسلامی كتاب كے لیے كوششیں ہو رہی تھیں ، جس طرح كيتھولك، پروٹسیٹنٹ كے طلباء كے لیے ان كے مذہب كے مطابق دينی نصاب كی تعليم دی جاتی ہے ليكن اسلام كی تعليم دينے كے لیےكسی اسلامی كتاب كا نہ ہونا قابل افسوس تھا ۔ اسلام كے معلم " لا ميا كا دور" نے اس بارے میں كہا : كسی شخص كو كتاب كے بغير تعليم دينا بھت ہی مشكل تھا۔ كلاسیں جرمن زبان میں ہوتی تھیں ليكن اس كے باوجود ايك مرتب كتاب موجود نہیں تھی۔ اس رپورٹ كے مطابق اس كتاب كی اشاعت كرنے كا مقصد اسٹوڈنٹس كو اسلام كے بنيادی مسائل سے آگاہ كرنا ہے۔
285015