يمن میں خواتين سے مخصوص پہلے قرآنی مركز كا افتتاح

IQNA

يمن میں خواتين سے مخصوص پہلے قرآنی مركز كا افتتاح

12:49 - September 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1682878
بين الاقوامی گروپ: ۳۰ اگست كو يمن كے دارالحكومت "صنعاء" میں " الفرقان" نامی قرآنی انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے خواتين سے مخصوص پہلے حفظ قرآن مركز كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " الصحوہ نت" سائٹ سے نقل كيا ہے كہ يمن كے " الفرقان" قرآنی انسٹیٹيوٹ كے ايك عہدہ دار " محمد الفقیہ" نے اس قرآنی مركز كی تاسيس كا مقصد حفاظ قرآن كی خدمت اور معاشرے میں قرآنی ثقافت كی ترويج بتايا ہے۔ الفرقان قرآنی انسٹیٹيوٹ كے انچارج " شيخ سعد حنتوس" نے بھی كہا كہ آيات الہی كی تلاوت اور ان كے حفظ كرنےكی ثقافت كو معاشرے میں مضبوط بنانا اور حفاظ قرآن كی حوصلہ افزائی كرنا اس انسٹیٹيوٹ كے عمدہ اہداف میں سے ہے۔ قابل ذكر ہے كہ اس وقت پورے يمن سے ۴۰۰ قرآنی اسٹوڈنٹس اس انسٹیٹيوٹ میں علم حاصل كرنے میں مشغول ہیں اور یہ انسٹیٹيوٹ تقريباً ۲۰ سال سے حفاظ قرآن كی خدمت كی غرض سے حفظ قرآن اور دينی علوم كی تعليم دينے كے لیے كئی كورس منعقد كر چكا ہے۔
287657
نظرات بینندگان
captcha