سوئيزر لينڈ كی مسجد امام علی كے امام جماعت حجة الاسلام والمسلمين "محمد خليل زاد" نے بين الاقوامی قرآنی خبررسان ايجنسی "ايكنا" سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا كہ مسجد امام علی ﴿ع﴾ میں ہر رات نماز عشاء كے بعد فارسی زبان میں تفسير قرآن كا درس منعقد ہوتا ہے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ ماہ مبارك رمضان میں لبنان ،پاكستان،بوسينا، سوئیٹزرلينڈ اور ايران جيسے مختلف ممالك كے روزہ دار ہر رات اس مسجد كے تلاوت قرآن كريم كے پروگرام میں شركت كرتے ہیں۔
مسجد امام علی ﴿ع﴾ كے امام جماعت نے كہا كہ امام حسن مجتبی ﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت اور نيمہ ماہ رمضان كی مناسبت سے علاقائی زبان اور مختلف زبانوں میں جشن كی تقريب منعقد كی جائے گی اور اس پروگرام كے بعد روزہ داروں كو افطاری بھی دی جائے گی۔ قابل ذكر ہے كہ حجة الاسلام والمسلمين محمود خليل زاد ماہ مبارك رمضان كی ہر رات كو افطار سے پہلے تركی اور عربی زبان میں تقرير كریں گے۔
289475