بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے مذہب نيوز سے نقل كيا ہے كہ ماہ مبارك رمضان میں فرانس كےمسلمانوں كےدرميان دينی كتب كی خريد و فروخت كے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ فرانس كی اسلامی لائبريری كے عہديدار نے كہا كہ ماہ مبارك رمضان میںقرآن كی خريد میں بہت زيادہ اضافہ ہوتا ہے اور پاكٹ سائز قرآن بہت زيادہ اہميت كا حامل ہے اور مسلمان سہولت كی خاطر اور فراغت كے اوقات میںتلاوت كرنے كے لیے اسے خريدتے ہیں۔ پيرس كےفٹ پاتھوں پر چھوٹے چھوٹے ميز لگا كر قرآن كريم فرانسيسی زبان میں نماز سكھانے كے كتابچے اور ديگر كتابوں كو سجا كر مسلمانوں اور غير مسلموں كے لیے ركھا جاتا ہے۔ اس كے علاوہ ان فٹ پاتھوں پر ، جائے نماز، ادعیہ، تسبيح، اسلامی ممالك كی مخصوص مٹھائياں اور روٹياں وغيرہ روزہ دار مسلمانوں كے لیے ركھی جاتی ہیں۔
290658