سوریہ میں منعقد ہونے والے تيسرے قرآنی مقابلوں كے ممتاز افراد كا تعارف

IQNA

سوریہ میں منعقد ہونے والے تيسرے قرآنی مقابلوں كے ممتاز افراد كا تعارف

10:44 - September 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1687993
اعزازی نامہ نگار/محمد مہدی ايزدی: سوریہ میںمنعقد ہونے والے حفظ ، قرائت اور تجويد قرآن كے مقابلوں میں منتخب ۲۱ افراد كو ۱۱ ستمبر بروز جمعرات كی رات كو دمشق میں موجود اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانےكی طرف سے انعامات ديئے گئے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار دمشق میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ اس پروگرام میں سوریہ میں قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے آيت اللہ سيد " مجتبی حسينی" اور سوریہ وزارت اوقاف میں فتوی كمیٹی كے سربراہ شيخ " علاء الدين زعتری"نے شركت كی۔ اس سفارت خانے نے اگست میں حفظ اور تلاوت قرآن كے تيسرے سالانہ مقابلے منعقد كیے تھے۔ مردوں كے گروپ میں ۱۸ سال تك كی عمر كے افراد كے لیے ۱۰ پاروں كے حفظ كا مقابلہ اور ۳۰ سال كی عمر كے افراد كے درميان ۲۰ پاروں اور ديگر لوگوں كے لیے پورے قرآن كے حفظ كے مقابلے منعقد ہوئے تھے۔ خواتين كے گروپ میں ۱۵ سال تك كی عمر كی لڑكيوں میں ۵ پاروں كے حفظ، ۳۰ سال كی عمر كی خواتين كے درميان ۱۵ پاروں كےحفظ اور ديگر خواتين كے لیے پورے حفظ قرآن كے مقابلے منعقد ہوئے۔ سوریہ كے علاوہ كويت، سعودی عرب ، صومایہ، فلسطين اور ايران كے حفاظ نے بھی ان مقابلوں میں شركت كی تھی۔ اسی طرح گزشتہ سال ايران، عراق، افغانستان اور فلسطين كے كئی لوگوں نے ان مقابلوں میں شركت كی تھی۔
293920
نظرات بینندگان
captcha