يمن میں قرآنی مقابلوں كے آخری مرحلے كا انعقاد

IQNA

يمن میں قرآنی مقابلوں كے آخری مرحلے كا انعقاد

12:46 - September 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1688535
بين الاقوامی گروپ: يمن كےدارالحكومت " صنعاء" میں پورے ملك سے ۸۰ حفاظ كی شركت سے حفظ و تلاوت قرآن كريم كے دوسرے دور كےمقابلوں كا آخری مرحلہ ۱۵ ستمبر كو منعقد ہوا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ، ان مقابلوں كے انعقاد كےناظر " محمد ابكر شايع " نے يمن كی خبررساں ايجنسی " سبا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں كےآخری مرحلہ كا آغاز ۱۵ ستمبر كو صدارتی مسجد میں ہوا اور شركت كرنے والے ۵ دن تك پہلی ، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كرنے كے لیے مقابلہ كر سكتے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ مقابلوں كا ابتدائی مرحلے كا ۵ ماہ رمضان سے يمن كے تمام صوبوں سے ۳۰۰ خواتين و حضرات حفاظ قرآن كی شركت سے آغاز ہوا تھا۔ ان مقابلوں میں۸۰ افراد آخری مرحلے كے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ دو مقابلے دو سالوں سے يمن كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوششوں سے مسلسل منعقد ہو رہے ہیں اور ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد جوانوں كو قرآنی تعليمات سے آشنا كرنا ہے۔
295162

نظرات بینندگان
captcha