سوریہ میں يكم اكتوبر كو عيد سعيد فطر ھو گی

IQNA

سوریہ میں يكم اكتوبر كو عيد سعيد فطر ھو گی

11:40 - September 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1689253
بين الاقوامی گروپ: سوریہ كے ماہرين فلكيات نے يكم اكتوبر بروز بدھ كو اس ملك میں عيد سعيد فطر كا اعلان كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " سوریہ نيوز" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوریہ كے ماہرين فلكيات نے نجومی حساب و كتاب اور ماہ مبارك رمضان كے آخر میں چاند كے نظر نہ آنے كی بنا پر يكم اكتوبر بروز بدھ كو يكم شوال عيد سعيد فطر كا اعلان كيا ہے۔ سوریہ كی نجوم كمیٹی كے سربراہ " محمد العصيری" نے " سوریہ نيوز" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ چونكہ ماہ مبارك رمضان كے آخری ايام میں چاند ، سورج كےغروب ہونے سے پہلے غروب كر جائے گا لہذا چاند كا نظر آنا ممكن نہیں ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دوسرے وہ تمام عربی ممالك جنھوں نے سوریہ كے ساتھ ماہ رمضان كا آغاز كيا ہے ان كی بھی یہی صورت حال ہے۔
295907

نظرات بینندگان
captcha