حرمين كربلا كی توسيع كے لیے دس كروڑ ڈالر كی منظوری

IQNA

حرمين كربلا كی توسيع كے لیے دس كروڑ ڈالر كی منظوری

14:57 - September 24, 2008
خبر کا کوڈ: 1691332
اعزازی نامہ نگار/ جلال بيطرفان: عراقی وزير اعظم نے حضرت امام حسين ﴿ع﴾ اور حضرت ابوالفضل ﴿ع﴾ كے حرموں كی توسيع كے لیے دس كروڑ ڈالر كی منظوری دی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے خيمہ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حرم امام حسين ﴿ع﴾ كے متولی نے كہا ہے كہ عراقی وزير اعظم جناب نوری المالكی كے ساتھ مذاكرات كے نتيجے میں یہ رقم مختص كی گئی ہے۔ اور انھوں نے تاكيد كی ہے كہ ان دونوں حرموں كو وسعت دی جائے البتہ اطراف میں واقع ہوٹلوں كےمالكوں اور دكانداروں كے نقصانات كا جائزہ لے كر انھیں وسعت دی جائے۔ شيخ عبدالمہدی كربلائی نے مزيد كہا كہ نوری المالكی نے ۲۰۰۹ء كے بجٹ سے دس كروڑ ڈالر كی پہلے مرحلہ میں منظوری دی ہے اور طے یہ پايا ہے كہ باقی رقم آئندہ كےسالوں كےبجٹ سے مختص ہونی چاہیے۔
298024

نظرات بینندگان
captcha