بين الاقوامی قرآنی خبررسان ايجنسی " ايكنا" نے روزنامہ " The news " سے نقل كيا ہے كہ اس ايك روزہ نمائش میں مختلف اسلامی فن كے ميدانوں منجملہ ، پينٹنگ، ڈيزائننگ، خطاطی اور مجسمہ سازی میں لاہور كے ۲۰ ہنرمندوں نے اپنے اپنے آثار اس نمائش میں ركھے ہوئے ہیں۔ اس كے علاوہ لاہور كے معروف ہنر مند " گل جی" كے اللہ كےنام سے مزين تين پينٹنگ اس نمائش میں ركھی گئی ہیں۔ ۲۸ ستمبر كو قرآنی خطاطی كی ايك نمائش كراچی كے قومی عجائب گھر میں منعقد ہو گی۔
298603