بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ، خراسان رضوی كے دفتر تبليغات اسلامی كے فقہ و مبانی اجتھاد كے تعليمی گروپ كی كوششوں سے عنقريب " اجتھاد" نامی فقہ كی پہلی خصوصی سائیٹ كا افتتاح ہو رہا ہے۔
یہ اجتھاد سائیٹ جديد روش كےتحت مختلف قسم كی اخبار اور واقعات ، مراكز كے محصولات، ايران اور اسلامی ممالك جيسے مصر، سوریہ، لبنان، امارات، تيونس، كويت اور برصغير میں فقہ و اجتھاد میں تحولات كو پيش كرے گی۔ اس سائیٹ میں خاص طور پر فقہ كے مسائل بيان ہوں گے اور ابھی تك یہ فارسی زبان میں ہے اور آئندہ دو سالوں تك دوسری زبانوں میں بھی كام شروع كر دے گی۔ اس سائیٹ پر ، كتابیں ، مقالے، سيمينار اور تھسيز ركھے گئے ہیں اس كے علاوہ نجف ، كربلا، برصغير، لبنان اور دمشق میں ديئے جانے والے دروس كو بھی عنقريب اس سائیٹ پر ركھا جا ئے گا۔
299811