راولپنڈی میں" قرآن و صلح " نامی نمائش كا انعقاد

IQNA

راولپنڈی میں" قرآن و صلح " نامی نمائش كا انعقاد

12:25 - September 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1693340
بين الاقوامی گروپ: ايك پاكستانی ہنر مند كے قرآنی آثار پر مشتمل " قرآن و صلح" نامی نمائش ايك ہفتہ كے لیے پاكستان كےشہر راولپنڈی كے فنی مركز میں منعقد ہوئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " دہلی ٹائمز'' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۲۶ ستمبرسے راولپنڈی كےفنی مركز میں منعقد ہونےوالی اس نمائش میںپاكستانی ہنر مند " محمد عظيم اقبال " كے خطاطی قرآنی كے۶۰ آثار ركھے گئے ہیں۔ اقبال كے زيادہ تر آثار آيات قرآن كی خطاطی كے بارے میں ہیں جو نستعليق ، كوفی، ثلث اور جلالی میں لكھے گئے ہیں۔ اقبال نےاپنے آثار كےبارے میں كہا كہ ميرے آثار زيادہ تر قدرتی اور طبيعی طور ہر بنائی گئی اشياء جيسے چمڑا، ہرن كی كھال، لكڑی ، پتھر ، تانبا اور سونے كے اوراق پر ہیں۔
300771

نظرات بینندگان
captcha