بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے صوت العراق سائیٹ كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں كو منعقد كرنےوالی كمیٹی نےاعلان كيا ہے كہ مقابلے ، حفظ ، قرائت قرآن اور حفظ دعا كے موضوعات پر منعقد ہوئے تھے۔ اس كمیٹی نے مزيد كہا كہ عراقی حفاظ اور قراء نےپورے ماہ مبارك رمضان میں ان مقابلوں میں شركت كے لیے، كوفہ كے ثقافتی امور كے شعبہ میں نام لكھوائے تھے اور ان مقابلوں كی سرگرميوں كا اختتام ۲۸ ستمبر كو ہو گيا تھا۔ ان مقابلوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو شب ۲۹ ماہ مبارك رمضان كو انعامات سے نوازاجائے گا ۔ قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں كا پہلا دورہ گزشتہ سال ماہ رمضان میں ہی كوفہ كی جامع مسجد میں منعقد ہوا تھا۔
300764