اسپين میں ۵۰۰ سالہ پرانے خطی قرآنی كی نمائش

IQNA

اسپين میں ۵۰۰ سالہ پرانے خطی قرآنی كی نمائش

12:33 - October 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1695540
اعزازی نامہ نگار/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: اسپين كے شہر " مالاگا" كے تاريخی عجائب گھر میں ابھی حال ہی میں ۵۰۰ سالہ پرانے خطی قرآنی نسخے كی نمائش كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے حج سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہرن كی كھال پر تحرير شدہ یہ نسخہ تقريبا ۵ سال پہلے شہر " كوتارمالاگا" سےملا ہے اور اس كے ساتھ ساتھ ازدواج اور ابريشم كی تجارت كے قوانين كی معلومات پر مشتمل نوشتہ جات كشف ہوئے ہیں۔ یہ اشياء شہر كوتار میں گھر كے ساز سامان كو جا بجا كرنے كے دوران ملے ہیں۔ كوتار كے مئير " فرانچسكو خاوير روييز" نے كہا كہ قرآن كا یہ نسخہ ، اسپين میں كہیں بھی نہیں ہے۔ اور ظاہری طور پر یہ نسخہ ان نسخوں كے بہت مشابہ ہے جو پيرس كی قومی لائبريری ، قاہرہ كی قومی لائبريری اور برٹش ميوزيم لائبريری میں موجود ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اگرچہ اس نسخے كے بعض حصوں كےخراب ہونے كی وجہ سے اس نسخے كے مولف ، زمانے اور مكان مشخص نہیں ہے ليكن سمجھا جا سكتا ہے كہ یہ نسخہ ايك نسل سے دوسری نسل تك منتقل ہوا ہے اور لوگوں كے نزديك اس كی بہت زيادہ اہميت ہے۔
۳۰۳۳۸۱
نظرات بینندگان
captcha