بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا"نے Isesco سے نقل كيا ہے كہ اس نقشے كو ايجاد كرنے كا مقصد oic كےركن ممالك میں علمی فنی ايجادات كے بارے میں كی جانے والی كوششوں كو درج كرنا ہے اورر جوع كرنےوالے افراد، دينی ، ثقافتی ، فنی اور علمی ميدانوں میں كیے جانے والے تجربات اور سرگرميوں كا مشاہدہ كر سكتے ہیں۔
اسلامی ممالك كےوزراء تعليم اور ٹيكنالوجی نے اس منصوبے كےعہديداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس بارے میں اپنی كوششوں كو جاری ركھیں اور اس نقشے كی تكميل كےلیے تمام وسائل سے استفادہ كریں اس كے علاوہ وزراء تعليم نے ريسرچ كی ايك قومی انجمن تشكيل دينے كا مطالبہ كيا ہے تاكہ وہ انجمن حكومتوں ، خصوصی كمپنيوں، علمی محافل ، oic، آسيسكو اور يورپی يونين سے مسلسل مربوط رہے اور ان مراكز اور ممالك كے تازہ ترين واقعات اور سرگرميوں سے دوسرے ممالك كو آگاہ كرے اور ان كے تجربات سےاستفادہ كرے۔
304483