ليبيا میں دعوت اسلامی كی عالمی انجمن كی آٹھویں نشست كا آغاز

IQNA

ليبيا میں دعوت اسلامی كی عالمی انجمن كی آٹھویں نشست كا آغاز

11:09 - October 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1696132
بين الاقوامی گروپ: ليبيا كے دارالحكومت ' طرابلس" میں اس سال ۲۶ اكتوبر سے ۳۰ اكتوبر تك دعوت اسلامی كی عالمی انجمن كی آٹھویں نشست منعقد ہو رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " afriquenligne" كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ ہر چار سال میں ايك مرتبہ منعقد ہونے والی اس نشست میں عالم اسلام كی مایہ ناز شخصيات ، اسلامی مراكز اور بعض عيسائی شخصيات بھی شركت كریں گی۔ اس نشست كے ساتھ ساتھ دعوت اسلام كالج اور انجمن كےذريعے اشاعت ہونےوالی كتابوں كی نمائش بھی لگائی جائے گی۔ دعوت اسلامی كی عالمی انجمن كےپوری دنيا میں متعدد شعبے ہیں جو مسلمانوں كی تعليم ، دينی امور میں راہنمائی مساجد اور اسلامی اور قرآنی تعليم كےمراكز كی تعمير جيسی سرگرميوں میں مشغول ہیں۔
304454
نظرات بینندگان
captcha