آسٹريا میںمسلمانوں كےلیےپہلے قبرستان كا افتتاح

IQNA

آسٹريا میںمسلمانوں كےلیےپہلے قبرستان كا افتتاح

12:09 - October 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1696182
اعزازی نامہ نگار/امين تہرانی: گزشتہ ہفتہ آسٹريا كےشہر لينز كےعلاقہ تراون میں مسلمانوں كی قبور كی بے حرمتی كے بعد اس ملك میں مقيم مسلمانوں كی كوششوں سے آسٹريا كے مسلمانوں كے پہلے قبرستان كا افتتاح ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق آسٹريا كی اسلامی اقليتیں آيندہ دنوں میں اس ملك كے مسلمانوں كے لیے پہلے قبرستان كا افتتاح كر رہی ہے۔ مسلمانوں كی كوششوں اور عالمی ادارے اوپك كی مالی امداد سےآسٹريا كےدارالحكومت وين كےجنوبی شہروں میںاس قبرستان كا افتتاح ہو رہا ہے۔ اس قبرستان كے انچارج" عمرالرادی" نے روزنامہ " المصری اليوم" كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ اس قبرستان كا رقبہ ساڑھے چارايكڑ ہے جس میں ۴ ہزار سے زائد قبروں كی گنجائش ہے۔ اس قبرستان كوبنانے میں سعودی عرب ، قطر اور اوپك كے ممالك كا اہم كردار ہے۔ قابل ذكر ہے كہ آسٹريا كے شہر وين میں مقيم مسلمانوں كی آبادی تقريبا ۱۴۰،۰۰۰ افراد ہیں۔
303849
نظرات بینندگان
captcha