بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "APP" سے نقل كيا ہے كہ پاكستانی الاصل ۳۸ سالہ " صادق خان" برطانوی پارليمنٹ میں دوسرے مسلمان ركن شمار ہوتے ہیں جن كی ذمہ داری یہ ہے كہ وہ مقامی اداروں كے درميان سماجی يكجہتی اور مساوات كی تقويت كے لیےكام كریں۔ ۲۰۰۷ء میں صادق خان كو وزارت قانون كا ناظر منصوب كيا گيا تھا۔ ان سے پہلے برطانوی كابينہ میں پہلے مسلمان ركن " شاہد ملك" ہیں۔
305446