بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ سوریہ نےاس ملك كے روزنامہ شام پريس كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بين الاقوامی قدس انسٹیٹيوٹ كے سيكرٹری جنرل "محمد اكرم العدلونی" نے روزنامہ شام پريس سے گفتگو كرتے ہوئے اس خبر كا اعلان كيا ہے كہ اس تين روزہ سيمينار میں قدس كو تقسيم كے لیے یہودی منصوبہ بندی اور ملت فلسطين كی مدد كے طريقوں پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔ العدالونی نے كہا كہ قدس انسٹیٹيوٹ كا پروگرام ہے كہ مسئلہ قدس كو عارضی موضوع بنانے كی بجائے دائمی موضوع میں تبديل كرنے كے بارے میں تحقيق كی جائے گی۔ اور اسی طرح صیہونی حكومت كی دھمكيوں كے مقابلے میں عالم اسلام كی وحدت پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔ انھوں نے اس سيمينار كے چھٹے دورہ كے انعقاد پر شدت كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ اس سيمينار كا پہلا دور الجزائر میں منعقد ہوا تھا۔ جس میں ۳۴ ملين ڈالر كے ساتھ ۶۰ منصوبوں كی منظوری دی گئی تھی۔
305281