بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنيسی "ايكنا" نے روزنامہ " خليج ٹائمز" سے نقل كيا ہے كہ دبئی كی بين الاقوامی قرآنی انجمن كی كمیٹی كے سربراہ " ابراہيم محمد بوملحہ" نے اس بارے میں كہا كہ قرآنی یہ قومی مقابلے امارات كے وزير اعظم " شيخ محمد بن رشيد المكتوم" اور دبئی كےگورنر كی نظارت میں منعقد ہو رہے ہیں۔ انھوں نے ان مقابلوں كے انعقاد كا ايك ہدف حفاظ كا بين الاقوامی مقابلوں مٰںشركت كےلیےانتخاب كرنا بتايا ہے۔ اسی طرح امارات كے قرآنی مقابلوں كی يونين كے سربراہ " احمد السويدی" نے ان مقابلوں میں شركت كرنے كےلیے ۲۹ اكتوبر كا اعلان كيا ہے۔ ابراہيم محمد بوملحہ نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں شركت كے لیے كسی قسم كے سن كی قيد نہیں ہے ليكن ہر شركت كرنے والے كے لیے حافظ كل قرآن ہونا ضروری ہے۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ جس حافظ كے ۸۰ فی صد سے زيادہ نمبر ہوئے اسے ۲۰ ہزار درہم كا نقدی انعام ديا جائے گا۔
304078