میڈرڈ میں ايرانی كلچر ہاوس كےڈائريكٹر، " سيد احمد رضا خضری" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے نامہ نگار سے ٹيلی فونك گفتگو كے دوران كہا كہ اسپين میں ايرانی كلچر ہاوس اور الہدی انٹرنيشنل پبليشرز كی اسپين كی اس نمائش كتاب میں ايران، تاريخ و ثقافت، ايران میں مذہب اور ادبيات اور انگريزی اور عربی زبان میں تشيع كے بارے میں تاليفات كے ساتھ بھر پور شركت كا بہت زيادہ استقبال كيا گياہے۔ خضری نےمزيد كہا كہ كلچر ہاوس كےاسٹال پر موجود فرانسيسی اور انگريزی زبان میں قرآن كريم كے ترجموں كے مشاہدہ كےلیےلوگوں كی كافی بھیڑ تھی۔ یہ نمائش دوسرے سال سے مسلسل ۸ اكتوبر سے تين دن تك شہر بارسلونا میں منعقد ہو رہی ہے جس میں تقريبا ۷۰۰ ملكی اور غير ملكی پبليشرزكی شركت ہے۔
306002