مصر میں اسلامی جمہوریہ ايران كےثقافتی دفتر كےعہديدار " محمد حسن زمانی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے ٹيلی فونك گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ مصر كےمترجم " تحسين البدری" نے اس كتاب كا فارسی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ كيا ہے۔ زمانی نے مزيد كہا كہ اس كتاب میں شيعہ اور سنی نظريات میںتحريف قرآن سے مربوط ابحاث ۵۰ صفحات پر مشتمل ہیں ۔ انھوں نے كہا كہ الازہر يونيورسٹی كے استاد "احمد عبدالرحيم السائح" اور مصر كےعربی ريسرچ سنٹر كےسربراہ " توفيق علی وحدہ" نے اس كتاب كا مقدمہ تحرير كيا ہے۔
305851