بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "راصد" نيوز چينل نے یہ خبر دی ہے كہ اس كتاب كو " عبداللہ احمد اليوسف'' نے تحرير كيا ہے۔ اس كتاب كے دپياچہ میں آيا ہے كہ ہر زمانے اور علاقے كے لوگ اپنے معاشرے میں عدالت اجتماعی كے خواہاں رہے ہیں اورحال حاضر میں بھی دنيا میں عدالت اجتماعی كے عنوان پر مختلف نظريات اور افكار بيان كیےجاتے ہیں۔ اور ہر كوئی اپنا نقطہ نظر بيان كرتا ہے۔كيونكہ جب معاشرے میں عدالت اجتماعی محقق ہوتی ہےتب ہی كوئی معاشرہ سعادت كی راہ پر گامزن ہوتا ہے۔ اس كتاب میں آيا ہے كہ مار كس ازم جو عدل و انصاف كا دعويدار تھا اس كا بھی حقوق انسانی كی بابت سوائے بدبختی كے كوئی انجام نہ ہوا لہذا صرف اسلام كا ہی تنہا نظریہ عدالت اجتماعی ہے جو انسان كو حقيقی سعادت تك پہنچاسكتا ہے اور آيات قرآن بھی اس پر تاكيد كرتی ہیں۔
308206